انگریزی ترجمہ
Tariq ibn Shihab narrated: The first person to deliver the sermon before the prayer on the day of Eid was Marwan. A man stood up and said: "The prayer should come before the sermon." Marwan said: "That practice has been abandoned." Abu Sa'id (may Allah be pleased with him) said: "This man has fulfilled his duty. I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: 'Whoever among you sees an evil, let him change it with his hand. If he is unable, then with his tongue. If he is unable, then with his heart — and that is the weakest level of faith.'"
اردو ترجمہ
طارق بن شہاب کہتے ہیں کہسب سے پہلے جس نے عید کے دن نماز سے پہلے خطبہ شروع کیا وہ مروان تھا (حکم کا بیٹا جو خلفاء بنی امیہ میں سے پہلا خلیفہ ہے) اس وقت ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ نماز خطبہ سے پہلے ہے۔ مروان نے کہا کہ یہ بات موقوف کر دی گئی۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس شخص نے تو اپنا فرض ادا کر دیا، میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جو شخص تم میں سے کسی منکر (خلاف شرع) کام کو دیکھے تو اس کو اپنے ہاتھ سے مٹا دے، اگر اتنی طاقت نہ ہو تو زبان سے اور اگر اتنی بھی طاقت نہ ہو تو دل ہی سے سہی۔ (دل میں اس کو برا جانے اور اس سے بیزار ہو) یہ ایمان کا سب سے کم درجہ ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 34]
