انگریزی ترجمہ
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): One day the Messenger of Allah (peace be upon him) led us in prayer, and when he had finished the prayer, he turned to us and said, "O people! I am your imam, so do not bow, prostrate, rise, or give the salam before me. I see you from in front and from behind, and by the One in whose hand is my soul, if you were to see what I see, you would laugh little and weep much." The people asked, "O Messenger of Allah! What have you seen?" He said, "I have seen Paradise and Hell."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہایک دن ہمیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں اس لئے مجھ سے پہلے رکوع، سجدہ، قومہ اور سلام نہ پھیرو میں آگے اور پیچھے سے تم کو دیکھتا ہوں اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ جو چیزیں میں دیکھتا ہوں اگر تم انہیں دیکھ لو تو ہنسو کم اور روؤ زیادہ۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! آپ نے کیا دیکھا ہے؟ فرمایا کہ میں نے جنت اور دوزخ دیکھی ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 290]
