انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: "A man among us had a son and named him al-Qasim. The people said: 'We will not give you the kunya Abu al-Qasim.' He went to the Prophet, who said: 'Name your son Abd al-Rahman.'"
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم میں سے ایک شخص کے لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا، ہم لوگوں نے کہا کہ ہم تجھے ابوالقاسم کنیت نہ دیں گے اور تیری آنکھ ٹھنڈی نہ کریں گے۔ وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور یہ بیان کیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ عبدالرحمن اپنے بیٹے کا نام رکھ لے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1399]
