انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: "A man among us had a son and named him Muhammad. His people said: 'We will not let you name him after the Messenger of Allah!' He brought the child to the Prophet, who said: 'Name yourselves with my name, but do not use my kunya, for I am al-Qasim — I distribute among you.'"
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اس نے اس کا نام محمد رکھا۔ اس کی قوم نے اس سے کہا کہ ہم تجھے یہ نام نہیں رکھنے دیں گے، تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا نام رکھتا ہے۔ چنانچہ وہ شخص اپنے بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لایا اور عرض کی کہ اے اللہ کے رسول میرا لڑکا پیدا ہوا، میں نے اس کا نام محمد رکھا تو میری قوم کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم تجھے نہیں چھوڑیں گے، تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا نام رکھتا ہے۔ پس رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میرا نام رکھو لیکن میری کنیت (یعنی ابوالقاسم) نہ رکھو کیونکہ میں قاسم ہوں میں تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں (دین کا علم اور مال غنیمت وغیرہ)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1397]
