انگریزی ترجمہ
Na'im ibn Abdullah narrated from Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) that the Messenger of Allah (peace be upon him) saw a donkey branded on its face and disapproved of it. Ibn Abbas said: "By Allah, I only brand on a part furthest from the face — on the haunch." He then ordered his donkey branded, and it was branded on its haunch. He was the first to brand on the haunch.
اردو ترجمہ
ناعم بن ابی عبداللہ مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہانہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک گدھا دیکھا جس کے منہ پر داغ تھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو ناپسند کیا اور ابن عباس نے کہا کہ اللہ کی قسم میں داغ نہیں دیتا مگر اس جگہ پر جو منہ سے بہت دور ہے (یعنی پٹھا وغیرہ) اور اپنے گدھے کو داغ دینے کا حکم کیا تو پٹھوں پر داغ دیا گیا اور سب سے پہلے آپ (ابن عباس) نے ہی پٹھوں پر داغا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1393]
