انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) once wore a silk cloak that was given to him as a gift, then immediately took it off and sent it to Umar. People said: 'O Messenger of Allah! You took it off?' He said: 'Jibril forbade me.' Umar came weeping and said: 'O Messenger of Allah! You disliked something and gave it to me — what will be my fate?' The Prophet said: 'I did not give it to you to wear but to sell.' Umar then sold it for two thousand dirhams."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک روز ریشم کی قباء پہنی جو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تحفہ میں آئی تھی، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسی وقت اتار ڈالی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیج دی۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ نے تو یہ اتار ڈالی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے منع کر دیا ہے۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روتے ہوئے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! جس چیز کو آپ نے ناپسند کیا وہ مجھ کو دی، میرا کیا حال ہو گا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں نے تمہیں پہننے کو نہیں دی بلکہ اس لئے دی کہ تم اس کو بیچ ڈالو۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دو ہزار درہم میں بیچ ڈالی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1340]
