انگریزی ترجمہ
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: "We were traveling and spotted a hare at Marr al-Zahran. The people chased it but grew tired. I ran after it and caught it, then brought it to Abu Talhah. He slaughtered it and sent its haunch and two thighs to the Messenger of Allah (peace be upon him). I brought them to him, and he accepted them."
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم جا رہے تھے کہ (مقام) مرالظہران میں ایک خرگوش دیکھا تو اس کا پیچھا کیا۔ پہلے لوگ اس پر دوڑے لیکن تھک گئے پھر میں دوڑا تو میں نے پکڑ لیا اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایا۔ انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کا پٹھ اور دونوں رانیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بھیجیں۔ میں لے کر آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کو لے لیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1322]
