انگریزی ترجمہ
Abu al-Tufayl Amir ibn Wathilah said: I was sitting with Ali (may Allah be pleased with him) when a man came and asked: "What did the Messenger of Allah (peace be upon him) tell you secretly?" Ali became angry and said: "The Prophet did not tell me anything that he hid from others. However, he told me four things." The man asked: "What are they?" Ali said: "The Prophet said: 1) Allah curses whoever curses his own father. 2) Allah curses whoever sacrifices to other than Allah. 3) Allah curses whoever shelters an innovator. 4) Allah curses whoever alters the boundary markers of land."
اردو ترجمہ
ابوالطفیل عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہمیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمآپ کو چھپا کر کیا بتلاتے تھے؟ یہ سن کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصہ ہوئے اور کہنے لگے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے کوئی ایسی چیز نہیں بتلائی جو اور لوگوں سے چھپائی ہو مگر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھ سے چار باتیں فرمائیں۔ وہ شخص بولا کہ اے امیرالمؤمنین! وہ کیا ہیں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: 1۔ اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے باپ پر لعنت کرے۔ 2۔ اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو اللہ کے سوا اور کسی کے لئے ذبح کرے۔ 3۔ اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو کسی بدعتی کو جگہ دے۔ 4۔ اور اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو زمین کے نشان کو بدل دے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1261]
