انگریزی ترجمہ
Abu Tha'labah al-Khushani (may Allah be pleased with him) said: I came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah! We live in the land of the People of the Book and eat from their utensils. We also live in a land of game, and I hunt with my bow, with my trained dog, and with my untrained dog. Tell me what is lawful for me." He said: "As for eating from their utensils — if you can find other utensils, do not eat from theirs. If you cannot find others, wash them and eat from them. As for hunting — what you shoot with your arrow while mentioning Allah's name, eat it. What your trained dog catches while you mention Allah's name, eat it. But if an untrained dog catches it and you find it alive, slaughter it."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور پوچھا کہ یا رسول اللہ! ہم اہل کتاب (یعنی یہود یا نصاریٰ) کے ملک میں رہتے ہیں، ان کے برتنوں میں کھانا کھاتے ہیں اور ہمارا ملک شکار کا ملک ہے، تو میں اپنی کمان سے، سکھائے ہوئے کتے اور اس کتے سے شکار کرتا ہوں جو سکھایا نہیں گیا، تو مجھ سے وہ طریقہ بیان کیجئے جو کہ حلال ہو۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو نے جو کہا کہ اہل کتاب کے ملک میں ہیں اور ان کے برتنوں میں کھاتے ہیں تو اگر تم کو اور برتن مل سکیں، تو ان کے برتنوں میں مت کھاؤ اور اگر اور برتن نہ ملیں تو ان کو دھو لو اور پھر ان میں کھاؤ۔ اور جو تو نے ذکر کیا ہے کہ تم شکار کی زمین میں رہتے ہو پس جس کو تیر پہنچے اور تو اس پر اللہ کا نام لے کر چھوڑے، تو اسے کھا لے اور اگر تو اپنے شکاری کتے سے شکار کرے اور اس پر اللہ کا نام لے کر چھوڑا ہو تو کھا لے اور اگر ایسے کتے کا شکار ہو جو شکاری نہ ہو اور تو اسے زندہ پا لے تو ذبح کر کے کھا لے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1240]
