انگریزی ترجمہ
Nafi' narrated that Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) came to Abdullah ibn Muti' during the incident of al-Harrah in the time of Yazid ibn Mu'awiyah. Ibn Muti' said: "Set up a cushion for Abu Abd al-Rahman." Ibn Umar said: "I did not come to sit. I came to tell you a hadith I heard from the Messenger of Allah (peace be upon him): 'Whoever withdraws his hand from obedience will meet Allah on the Day of Resurrection with no argument in his favor. And whoever dies without having made a pledge of allegiance, his death is a death of jahiliyyah.'"
اردو ترجمہ
نافع کہتے ہیں کہسیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عبداللہ بن مطیع کے پاس آئے، جب یزید بن معاویہ کے دور میں حرہ کا واقعہ ہوا (اس نے مدینہ منورہ پر لشکر بھیجا اور مدینہ والے حرہ میں جو مدینہ سے ملا ہوا ایک مقام ہے، قتل ہوئے اور مدینہ والوں پر طرح طرح کے ظلم ہوئے) عبداللہ بن مطیع نے کہا کہ ابوعبدالرحمن (یہ سیدنا عبداللہ بن عمر کی کنیت ہے) کے لئے تکیہ یا گدہ بچھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں تیرے پاس بیٹھنے کے لئے نہیں آیا بلکہ ایک حدیث تجھے سنانے کو آیا ہوں جو میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنی ہے آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ جو شخص اپنا ہاتھ اطاعت سے نکال لے، وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملے گا اور اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہو گی اور جو شخص مر جائے اور اس نے کسی سے بیعت نہ کی ہو، تو اس کی موت جاہلیت کی سی ہو گی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1233]
