انگریزی ترجمہ
Wa'il al-Hadrami narrated that Salamah ibn Zayd al-Ju'fi (may Allah be pleased with him) asked the Messenger of Allah (peace be upon him): "O Prophet of Allah! If rulers are appointed over us who demand their rights from us but deny us ours, what do you order us to do?" The Prophet turned away. He asked again, and the Prophet again turned away. On the second or third time, al-Ash'ath ibn Qays pulled Salamah and said: "Listen and obey. They bear the burden of their deeds and you bear yours." In another narration, the Prophet himself said: "Listen and obey. Their deeds are upon them and yours are upon you."
اردو ترجمہ
وائل الحضرمی کہتے ہیں کہسلمہ بن زید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا کہ اے اللہ کے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم! اگر ہمارے امیر ایسے مقرر ہوں جو اپنا حق ہم سے طلب کریں اور ہمارا حق نہ دیں، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اعراض فرمایا (یعنی جواب نہ دیا) پھر پوچھا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر جواب نہ دیا۔ پھر دوسری یا تیسری مرتبہ پوچھا، تو اشعث بن قیس نے سلمہ رضی اللہ عنہ کو گھسیٹا اور کہا کہ سنو اور اطاعت کرو۔ ان پر ان کے اعمال کا بوجھ ہے اور تم پر تمہارے اعمال کا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اشعث بن قیس نے انہیں گھسیٹا، تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ سنو اور اطاعت کرو۔ ان کے اعمال ان کے ساتھ ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے ساتھ ہیں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1227]
