انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) said: "When Muslim women would emigrate, the Prophet (peace be upon him) would test them according to the verse: 'O Prophet! When believing women come to you pledging not to associate anything with Allah, not to steal, not to commit adultery...' (al-Mumtahanah: 12). Whoever among them confirmed these conditions was considered to have completed the pledge. The Prophet would say: 'Go, I have accepted your pledge.' By Allah, the Prophet's hand never touched the hand of any woman — he only took their pledge verbally."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمسلمان عورتیں جب ہجرت کرتیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلماس آیت کے موفق ان کا امتحان لیتے کہ”اے نبی! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو آئیں اس بات پر کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ کریں گی اور چوری نہ کریں گی اور زنا نہ کریں گی.... آخر تک“(الممتحنہ: 12) پھر جو کوئی عورت ان باتوں کا اقرار کرتی وہ گویا بیعت کا اقرار کرتی (یعنی بیعت ہو جاتی (اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے جب وہ اپنی زبان سے اقرار کرتیں، تو فرماتے کہ جاؤ میں تم سے بیعت لے چکا۔ قسم اللہ تعالیٰ کی آپصلی اللہ علیہ وسلمکا ہاتھ کسی عورت کے ہاتھ سے نہیں چھوا البتہ زبان سے آپصلی اللہ علیہ وسلمان سے بیعت لیتے۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے عورتوں سے کوئی اقرار نہیں لیا مگر جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکی ہتھیلی کسی عورت کی ہتھیلی سے کبھی نہیں لگی بلکہ آپصلی اللہ علیہ وسلمصرف زبان سے فرما دیتے اور جب وہ اقرار کر لیتیں، تو فرماتے کہ میں تم سے بیعت کر چکا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1222]
