انگریزی ترجمہ
Al-Hasan narrated that Ubaydullah ibn Ziyad came to visit Ma'qil ibn Yasar (may Allah be pleased with him) during the illness in which he died. Ma'qil said: "I will narrate to you a hadith that I heard from the Messenger of Allah (peace be upon him). If I knew I would live longer, I would not have told you. I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: 'There is no servant whom Allah entrusts with a flock, and he dies on the day he dies while being dishonest with his flock, except that Allah will forbid Paradise for him.'"
اردو ترجمہ
سیدنا حسن کہتے ہیں کہعبیداللہ بن زیاد، سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی اس بیماری میں جس میں ان کا انتقال ہوا، عیادت کرنے آیا، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تجھ سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں جو کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنی ہے اور اگر میں جانتا کہ میں ابھی زندہ رہوں گا، تو تجھ سے بیان نہ کرتا۔ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ کوئی بندہ ایسا نہیں ہے جس کو اللہ تعالیٰ ایک رعیت دیدے، پھر وہ مرے اور جس دن وہ مرے وہ اپنی رعیت کے حقوق میں خیانت کرتا ہو مگر اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1211]
