انگریزی ترجمہ
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Each of you is a shepherd and each of you is responsible for his flock. The ruler is a shepherd and is responsible for his flock. A man is a shepherd over his family and is responsible for them. A woman is a shepherd over her husband's household and children and is responsible for them. A slave is a shepherd over his master's wealth and is responsible for it. Each of you is a shepherd and each of you is responsible for his flock."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا (حاکم سے مراد منتظم اور نگراں کار اور محافظ ہے) پھر جو کوئی بادشاہ ہے وہ لوگوں کا حاکم ہے اور اس سے اس کی رعیت کا سوال ہو گا (کہ اس نے اپنی رعیت کے حق ادا کئے، ان کی جان و مال کی حفاظت کی یا نہیں؟) اور آدمی اپنے گھر والوں کا حاکم ہے اور اس سے ان کے بارے میں سوال ہو گا اور عورت اپنے خاوند کے گھر کی اور بچوں کی حاکم ہے، اس سے اس کے بارے میں سوال ہو گا۔ اور غلام اپنے مالک کے مال کا نگران ہے اور اس سے اس کے بارہ میں سوال ہو گا۔ غرضیکہ تم میں سے ہر ایک شخص حاکم ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کا سوال ہو گا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1201]
