انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) said: We were with the Messenger of Allah (peace be upon him) in a tent of about forty people. He said: "Would you be pleased to be one-quarter of the people of Paradise?" We said: "Yes." He said: "Would you be pleased to be one-third of the people of Paradise?" We said: "Yes." He said: "By the One in Whose hand is Muhammad's soul, I hope you will be half of the people of Paradise. That is because only a Muslim will enter Paradise, and Muslims among the polytheists are like a white hair on a black ox, or a black hair on a red ox."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ایک خیمہ میں تھے جس میں تقریباً چالیس آدمی ہوں گے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ اہل جنت کے چوتھائی تم لوگ ہو؟ ہم نے کہا ہاں۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تم اس بات سے خوش ہو کہ اہل جنت کے ایک تہائی تم ہو؟ ہم نے کہا ہاں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلمکی جان ہے، مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کے آدھے ہوں گے اور یہ اس لئے کہ جنت میں وہی جائے گا جو مسلمان ہے اور مسلمان مشرکوں کے اندر ایسے ہیں جیسے ایک سفید بال سیاہ بیل کی کھال میں ہو یا ایک سرخ بیل کی کھال میں ایک سیاہ بال ہو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 102]
