عربی (اصل)
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، - قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، - عَنِ الزُّهْرِيِّ، سَمِعَ سَالِمًا، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَكُمُ امْرَأَتُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلاَ يَمْنَعْهَا " .
انگریزی ترجمہ
Amr al-Naqid and Zuhair ibn Harb narrated to me, both from Ibn Uyainah — Zuhair said: Sufyan ibn Uyainah narrated to us — from al-Zuhri (may Allah have mercy on him), who heard Salim narrating from his father (Hadrat Abdullah ibn Umar, may Allah be well pleased with them both), who attributed it to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who said: 'When any one of your wives seeks permission from you to go to the mosque, do not prevent her.'
اردو ترجمہ
مجھ سے عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، دونوں نے ابن عیینہ سے روایت کی — زہیر نے کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا — زہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے سالم سے سنا، وہ اپنے والد (حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے حدیث بیان کر رہے تھے اور وہ (اس کی سند میں) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچاتے تھے (کہ) آپ نے فرمایا: ''جب تم میں سے کسی سے اس کی بیوی مسجد جانے کی اجازت مانگے تو وہ اسے نہ روکے۔''
