عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ صُهَيْبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ - قَالَ - يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى تُرِيدُونَ شَيْئًا أَزِيدُكُمْ فَيَقُولُونَ أَلَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنَا أَلَمْ تُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ - قَالَ - فَيَكْشِفُ الْحِجَابَ فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَى رَبِّهِمْ عَزَّ وَجَلَّ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Suhaib (may Allah be well pleased with him) reported the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stating: 'When those deserving of Paradise enter Paradise, the Blessed and the Exalted will ask: Do you wish Me to give you anything more? They will say: Have You not brightened our faces? Have You not made us enter Paradise and saved us from the Fire?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Then He will lift the veil, and of the things given to them, nothing will be dearer to them than the sight of their Lord, the Mighty and the Glorious.' Then he (blessings and peace of Allah be upon him) recited the verse: 'For those who do good is the best (reward) and more (i.e. the vision of the Lord).'
اردو ترجمہ
عبد الرحمن بن مہدی نے کہا: ہمیں حماد بن سلمہ نے ثابت بنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت صہیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی، آپ نے ارشاد فرمایا: ''جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے، (اس وقت) اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: تمہیں کوئی چیز چاہیے جو تمہیں مزید عطا کروں؟ وہ جواب دیں گے: کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کیے! کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور دوزخ سے نجات نہیں دی؟'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''چنانچہ اس پر اللہ تعالیٰ پردہ اٹھا لے گا اور ان کو اپنے رب تعالیٰ کے دیدار سے زیادہ محبوب کوئی چیز عطا نہ کی گئی ہو گی۔'' پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ''جن لوگوں نے نیکی کی ان کے لیے نیکی (یعنی جنت) ہے اور مزید (یعنی دیدار الٰہی) بھی۔''
