عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، - يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ - عَنْ مُوسَى، - وَهُوَ ابْنُ عُقْبَةَ - عَنْ نَافِعٍ، قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا بَيْنَ ظَهْرَانَىِ النَّاسِ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ فَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَيْسَ بِأَعْوَرَ أَلاَ إِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ " . قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرَانِي اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ كَأَحْسَنِ مَا تَرَى مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ تَضْرِبُ لِمَّتُهُ بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ رَجِلُ الشَّعَرِ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مَاءً . وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَىْ رَجُلَيْنِ وَهُوَ بَيْنَهُمَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ . وَرَأَيْتُ وَرَاءَهُ رَجُلاً جَعْدًا قَطَطًا أَعْوَرَ عَيْنِ الْيُمْنَى كَأَشْبَهِ مَنْ رَأَيْتُ مِنَ النَّاسِ بِابْنِ قَطَنٍ وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَىْ رَجُلَيْنِ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated on the authority of Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that one day the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) mentioned al-Masih al-Dajjal in the presence of people and stated: 'Verily Allah (blessed and exalted is He) is not blind in one eye. Behold! Al-Masih al-Dajjal is blind in the right eye, as if his eye is like a swollen grape.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I was shown in a dream at night near the Sacred Ka'bah a man of fair complexion, the most handsome among the fair-complexioned men that you ever saw. His locks of hair were hanging between his shoulders, his hair was straight, and water was dripping from his head. He was placing his hands on the shoulders of two men and circumambulating the Sacred House. I asked: Who is this? It was said: He is al-Masih son of Mary (blessings and peace of Allah be upon him). Then I saw a man with very curly hair, blind in the right eye — the one who most closely resembled him was Ibn Qatan — placing his hands on the shoulders of two men and circumambulating the Sacred House. I asked: Who is this? It was said: This is al-Masih al-Dajjal.'
اردو ترجمہ
موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن لوگوں کے سامنے مسیح دجال کا تذکرہ کیا اور ارشاد فرمایا: ''اللہ تبارک و تعالیٰ کانا نہیں ہے، خبردار رہنا! مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہے جیسے انگور کا بے نور دانہ ہو۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''میں نے رات اپنے آپ کو نیند کے عالم میں کعبہ کے پاس دیکھا تو میں نے ایک گندم گوں شخص دیکھا، گندم گوں لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھا جنہیں تم دیکھتے ہو۔ اس کے سر کی لٹیں کندھوں کے درمیان لٹک رہی تھیں، بال سیدھے تھے اور سر سے پانی ٹپک رہا تھا، اپنے دونوں ہاتھ دو آدمیوں کے کندھوں پر رکھے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ کہا گیا: یہ مسیح ابن مریم (علیہ السلام) ہیں۔ پھر میں نے ایک شخص دیکھا جن کے بال بہت گھنگھریالے تھے، دائیں آنکھ سے کانا تھا، سب سے زیادہ جن سے ملتا جلتا تھا وہ ابن قطن تھا، دو آدمیوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: یہ مسیح دجال ہے۔''
