عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَمْنَعْ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ " . قَالَ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him) reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'None among you should prevent his neighbour from fixing a wooden beam in his wall.' (Because this is contrary to courtesy, causes no personal loss, and if the neighbour builds a roof from that side, it further protects the wall.) Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him) used to say: What is the matter with me that I see you turning away from this (command)! By Allah, I will certainly throw it between your shoulders (i.e., I will certainly narrate it to you).
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تم میں سے کوئی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے منع نہ کرے۔" (کیونکہ یہ مروت کے خلاف ہے اور اپنا کوئی نقصان نہیں بلکہ اگر پڑوسی ادھر چھت ڈالے تو دیوار کی مزید حفاظت ہوتی ہے)۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے: مجھے کیا ہو گیا کہ میں تمہیں اس (حکم) سے منہ موڑتے ہوئے دیکھتا ہوں! اللہ کی قسم! میں اسے تم لوگوں کے کندھوں میں ضرور ڈالوں گا (یعنی ضرور بیان کروں گا)۔
