عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ح وَحَدَّثَنِيهِ حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ، ح وَحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عُيَيْنَةَ " إِمَامًا مُقْسِطًا وَحَكَمًا عَدْلاً " . وَفِي رِوَايَةِ يُونُسَ " حَكَمًا عَادِلاً " . وَلَمْ يَذْكُرْ " إِمَامًا مُقْسِطًا " . وَفِي حَدِيثِ صَالِحٍ " حَكَمًا مُقْسِطًا " كَمَا قَالَ اللَّيْثُ . وَفِي حَدِيثِهِ مِنَ الزِّيَادَةِ " وَحَتَّى تَكُونَ السَّجْدَةُ الْوَاحِدَةُ خَيْرًا مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا " . ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلاَّ لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ} الآيَةَ .
انگریزی ترجمہ
The same hadith is transmitted from Zuhri with the same chain of transmission. But in the tradition narrated by Ibn 'Uyaina the words are: 'impartial leader and just judge,' and in the tradition narrated by Yunus: 'judge judging with justice,' and 'impartial leader' is not mentioned. And in the hadith narrated by Salih, like the one transmitted by Laith, the words are: 'impartial judge,' and it also contains: 'Till one sajda (prostration) will be better than the world and everything in it.' (Because there will be complete faith in Muhammad, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), along with all the other Prophets, and confirmation of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) of great resolve who is the possessor of a Book.) Then Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) said: If you wish, recite (this verse): 'And there is none among the People of the Book but will surely believe in him before his death.'
اردو ترجمہ
سفیان بن عیینہ، یونس اور صالح نے (ابن شہاب) زہری سے (ان کی) اسی سند سے روایت نقل کی۔ ابن عیینہ کی روایت میں ہے: ''انصاف کرنے والے پیشوا، عادل حاکم'' اور یونس کی روایت میں: ''عادل حاکم'' ہے، انہوں نے ''انصاف کرنے والے پیشوا'' کا تذکرہ نہیں کیا۔ اور صالح کی روایت میں لیث کی طرح ہے: ''انصاف کرنے والے حاکم'' اور یہ اضافہ بھی ہے: ''حتیٰ کہ ایک سجدہ دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہو گا۔'' (کیونکہ باقی انبیاء کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل ایمان ہو گا، اور اولوالعزم نبی جو صاحب کتاب ہے کی تائید و تصدیق ہو گی۔) پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر چاہو تو (یہ آیت) پڑھ لو: ''اور اہل کتاب میں سے کوئی نہیں مگر ان کی موت سے پہلے وہ ضرور ان (عیسیٰ علیہ السلام) پر ایمان لائے گا۔''
