عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ، بَشَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَلاَ يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ " قَالَ فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثَلاَثَ مِرَارٍ . قَالَ أَبُو ذَرٍّ خَابُوا وَخَسِرُوا مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ " .
انگریزی ترجمہ
Abu Zur'ah narrated from Kharshah ibn al-Hurr, from Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who stated: Three are the persons with whom Allah will neither speak on the Day of Resurrection, nor look towards them, nor purify them, and for them is a painful punishment. Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) said: He (blessings and peace of Allah be upon him) recited it three times. Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) submitted: They have failed and are at loss — O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), who are they? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: The one who drags his garment below the ankles, the one who reminds others of his favours, and the one who promotes the sale of his goods by taking false oaths.
اردو ترجمہ
ابو زرعہ نے خرشہ بن حر سے، انہوں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین (قسم کے لوگ) ہیں اللہ ان سے گفتگو نہیں کرے گا، نہ قیامت کے روز ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں (گناہوں سے) پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے تین دفعہ پڑھا۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: ناکام ہو گئے اور نقصان سے دو چار ہوئے، یا رسول اللہ! یہ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنا کپڑا (ٹخنوں سے) نیچے لٹکانے والا، احسان جتانے والا اور جھوٹی قسم سے اپنے سامان کی مانگ بڑھانے والا۔
