عربی (اصل)
و حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ قَالَ تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ وَتَصُومُ رَمَضَانَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا أَزِيدُ عَلَى هَذَا شَيْئًا أَبَدًا وَلَا أَنْقُصُ مِنْهُ فَلَمَّا وَلَّى قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Bakr ibn Ishaq narrated to me, 'Affan narrated to us, Wuhayb narrated to us, Yahya ibn Sa'id narrated from Abu Zur'ah, from Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), who narrated that a bedouin came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), guide me to a deed which, if I perform it, I shall enter Paradise.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Worship Allah and do not associate anything with Him, establish the prescribed prayers, pay the obligatory zakat, and fast in Ramadan.' The man said: 'By Him in Whose hand is my soul, I shall never add anything to this nor fall short of it.' When he turned away, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Whoever wishes to look at a man from the people of Paradise, let him look at this man.'
اردو ترجمہ
مجھ سے حضرت ابو بکر بن اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم سے عفان نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے ابو زرعہ سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ ایک اعرابی (دیہاتی) رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، فرض نمازیں قائم کرو، فرض زکوٰۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو۔'' اس نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اس پر نہ کچھ زیادہ کروں گا اور نہ کچھ کم۔ جب وہ واپس ہوا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''جسے خوشی ہو کہ جنتی آدمی کو دیکھے تو وہ اس کو دیکھ لے۔''
