عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ، وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ أَجْرًا فِي الصَّلاَةِ أَبْعَدُهُمْ إِلَيْهَا مَمْشًى فَأَبْعَدُهُمْ وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإِمَامِ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنَ الَّذِي يُصَلِّيهَا ثُمَّ يَنَامُ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ " حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإِمَامِ فِي جَمَاعَةٍ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah ibn Burad al-Ash'ari and Abu Kurayb both said: Abu Hadrat Usamah narrated to us from Burayd, from Abu Burdah, from Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him), who submitted: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'The most eminent among human beings (as a recipient of) reward (is one) who lives farthest away and has to walk the farthest distance. And then (after him) the one who walks the farthest from among them. And he who waits for the prayer to observe it along with the Imam, his reward is greater than one who prays (alone) and then goes to sleep.' In the narration of Abu Kurayb (the words are): '(He waits) till he prays along with the Imam in congregation.'
اردو ترجمہ
عبداللہ بن براد اشعری اور ابو کریب دونوں نے کہا: ہم سے ابو اسامہ نے برید سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابو بردہ سے اور انھوں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''نماز میں سب سے زیادہ ثواب اس کا ہے جو اس کے لیے زیادہ دور سے چل کر آتا ہے۔ پھر (اس کے بعد) جو ان میں سے سب سے زیادہ دور سے چل کر آتا ہے۔ اور جو آدمی نماز کا انتظار کرتا ہے تاکہ اسے امام کے ساتھ ادا کرے، اجر میں اس سے بہت بڑھ کر ہے جو نماز پڑھتا ہے، پھر سو جاتا ہے۔'' ابو کریب کی روایت میں ہے: ''یہاں تک کہ وہ اسے امام کے ساتھ جماعت میں ادا کرے۔''
