عربی (اصل)
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ عَمِيَ فَأَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ تَعَالَ فَخُطَّ لِي مَسْجِدًا . فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَاءَ قَوْمُهُ وَنُعِتَ رَجُلٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُمِ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ .
انگریزی ترجمہ
Hammad narrated: Thabit narrated to us from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), who said: Hadrat Itban ibn Malik (may Allah be well pleased with him) told me that he had lost his sight, so he sent a message to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) requesting him to come and mark out a place of prayer in his house so that he might pray there. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came, and his people also came, and a man among them called Malik ibn al-Dukhshum was mentioned. Then he mentioned the like of the hadith of Sulayman ibn al-Mughirah.
اردو ترجمہ
حماد نے بیان کیا: ہمیں ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ وہ نابینا ہو گئے تھے، اس وجہ سے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا کہ آپ تشریف لائیں اور میرے لیے مسجد (نماز پڑھنے) کی جگہ متعین فرما دیں تاکہ میں وہاں نماز پڑھ سکوں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ کی قوم بھی آئی اور ان میں سے ایک شخص جسے مالک بن دخشم کہا جاتا تھا اس کا ذکر ہوا۔ پھر سلیمان بن مغیرہ کی حدیث کی مثل بیان کیا۔
