عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي حَسَّانَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الأَحْزَابِ " شَغَلُونَا عَنْ صَلاَةِ الْوُسْطَى حَتَّى آبَتِ الشَّمْسُ مَلأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ نَارًا أَوْ بُيُوتَهُمْ أَوْ بُطُونَهُمْ " . شَكَّ شُعْبَةُ فِي الْبُيُوتِ وَالْبُطُونِ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Muhammad ibn al-Muthanna and Muhammad ibn Bashshar narrated — Ibn al-Muthanna said: Muhammad ibn Ja'far narrated to us, he said: Shu'bah narrated to us — he said: I heard Qatadah narrating from Abu Hassan, who narrated from 'Ubaidah, who narrated from Hadrat ' Ali (may Allah ennoble his countenance), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said on the day of the Battle of al-Ahzab: 'They diverted us from the middle prayer until the sun set. May Allah fill their graves and their houses — or their stomachs — with fire.' Shu'bah had doubt regarding 'houses' or 'stomachs.'
اردو ترجمہ
محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے بیان کیا — ابن مثنیٰ نے کہا ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث سنائی، کہا ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی — کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ ابو حسان سے حدیث بیان کر رہے تھے، انہوں نے عبیدہ سے اور انہوں نے حضرت علی کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ احزاب کے دن فرمایا: ''ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز سے مشغول کیے رکھا حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا، اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو اور گھروں کو — یا (فرمایا:) ان کے پیٹوں کو — آگ سے بھر دے۔'' ''گھروں یا پیٹوں'' کے بارے میں شعبہ کو شک ہوا۔
