عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلٍ، يَقُولُ صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْعَصْرَ فَقُلْتُ يَا عَمِّ مَا هَذِهِ الصَّلاَةُ الَّتِي صَلَّيْتَ قَالَ الْعَصْرُ وَهَذِهِ صَلاَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله تعالى عليه وسلم الَّتِي كُنَّا نُصَلِّي مَعَهُ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Mansur ibn Abi Muzahim narrated, he said: 'Abdullah ibn al-Mubarak narrated to us from Hadrat Abu Bakr ibn Hadrat 'Uthman ibn Sahl ibn Hunaif, who said: I heard Hadrat Abu Umamah ibn Sahl say: We prayed the Zuhr prayer with 'Umar ibn 'Abd al-'Aziz (may Allah have mercy on him). Then we went out and came to Hadrat Anas ibn Malik (may Allah be well pleased with him), and we found him praying the 'Asr prayer. I asked: O uncle, which prayer is this that you have prayed? He replied: It is the 'Asr prayer, and this is the prayer of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) that we used to pray with him.
اردو ترجمہ
منصور بن ابی مزاحم نے بیان کیا، کہا ہمیں عبد اللہ بن مبارک نے حضرت ابو بکر بن حضرت عثمان بن سہل بن حنیف سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو امامہ بن سہل سے سنا، وہ بیان کر رہے تھے: ہم نے عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی، پھر ہم باہر نکلے اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے انہیں عصر کی نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ میں نے پوچھا: چچا جان! یہ کون سی نماز ہے جو آپ نے پڑھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عصر کی ہے، اور یہی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ہے جو ہم آپ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔
