عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، ح قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أَخَّرَ الْعَصْرَ شَيْئًا فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ قَدْ نَزَلَ فَصَلَّى إِمَامَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ لَهُ عُمَرُ اعْلَمْ مَا تَقُولُ يَا عُرْوَةُ . فَقَالَ سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ " . يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Qutaibah ibn Sa'id narrated that Laith narrated to us — and Ibn Rumh also narrated that Laith informed us from Ibn Shihab — that one day 'Umar ibn 'Abd al-'Aziz delayed the 'Asr prayer somewhat. 'Urwah said to him: Indeed, Jibra'il (upon him be peace) came down and led the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in prayer. 'Umar said to him: O 'Urwah, be careful of what you are saying! He ('Urwah) said: I heard Bashir ibn Abi Mas'ud say: I heard Hadrat Abu Mas'ud (may Allah be well pleased with him) say: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'Jibra'il (upon him be peace) came down and led me in prayer. I prayed with him, then I prayed with him, then I prayed with him, then I prayed with him, then I prayed with him' — counting five prayers on his blessed fingers.
اردو ترجمہ
قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہمیں لیث نے حدیث سنائی — نیز ابن رمح نے بیان کیا کہ ہمیں لیث نے ابن شہاب سے خبر دی — کہ ایک دن عمر بن عبد العزیز نے عصر کی نماز میں کچھ تاخیر کر دی تو عروہ نے ان سے کہا: بات یوں ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور امام بن کر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھائی۔ تو عمر نے ان سے کہا: اے عروہ! جان لیں (سمجھ لیں) آپ کیا کہہ رہے ہیں! انہوں نے کہا: میں نے بشیر بن ابی مسعود سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ''جبرائیل (علیہ السلام) اترے اور انہوں نے (نماز میں) میری امامت کی، میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر ان کے ساتھ نماز پڑھی۔'' آپ اپنی انگلیوں سے پانچ نمازیں شمار کر رہے تھے۔
