عربی (اصل)
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ، وَثَابِتٌ، وَحُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلاً، جَاءَ فَدَخَلَ الصَّفَّ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ . فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ قَالَ " أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ " . فَأَرَمَّ الْقَوْمُ فَقَالَ " أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِهَا فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا " . فَقَالَ رَجُلٌ جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُهَا . فَقَالَ " لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَىْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) reported that a man came panting and entered the row of worshippers. He said: 'al-Hamdu Lillahi hamdan kathiran tayyiban mubarakan fih' (All praise belongs to Allah — abundant, pure and blessed praise). When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) finished the prayer, he asked: 'Who among you uttered these words?' The people remained silent. He asked again: 'Who among you uttered them? He has said nothing wrong.' Then a man submitted: I came with my breath laboured, so I said them. He said: 'I saw twelve angels racing one another as to which of them would carry it up (to Allah).'
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آیا اور صف میں شریک ہوا جبکہ اس کی سانس چڑھی ہوئی تھی، اس نے کہا: 'الحمد للہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ' (تمام حمد اللہ ہی کے لیے ہے، حمد بہت زیادہ، پاک اور برکت والی حمد۔) جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پوری کر لی تو آپ نے پوچھا: ''تم میں سے یہ کلمات کہنے والا کون تھا؟'' سب لوگوں نے ہونٹ بند رکھے۔ آپ نے دوبارہ پوچھا: ''تم میں یہ کلمات کہنے والا کون تھا؟ اس نے کوئی ممنوع بات نہیں کہی۔'' تب ایک شخص نے عرض کی: میں اس حالت میں آیا کہ میری سانس پھولی ہوئی تھی تو میں نے اس عالم میں یہ کلمات کہے۔ آپ نے فرمایا: ''میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا جو (اس میں) ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کون اسے اوپر لے جاتا ہے۔''
