عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ حِينَ يُسَلِّمُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَلاَ نَعْبُدُ إِلاَّ إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ " . وَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُهَلِّلُ بِهِنَّ دُبُرَ كُلِّ صَلاَةٍ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Abdullah ibn Numair, the father of Muhammad, said: Hisham narrated to us from Abu al-Zubair, who said: Hadrat ('Abdullah ibn) al-Zubair (may Allah be well pleased with them both) would say the following words after pronouncing salutation at the end of every prayer: 'There is no god but Allah, He is alone, He has no partner. To Him belongs sovereignty and to Him belongs praise, and He has power over all things. There is no might or power except with Allah. There is no god but Allah, and we worship none but Him. To Him belong all bounties, to Him belongs all grace, and to Him is worthy praise accorded. There is no god but Allah — we are sincere in devotion to Him in religion, even though the disbelievers may dislike it.' And he said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to utter these words of La ilaha illallah at the end of every prayer.
اردو ترجمہ
محمد کے والد عبد اللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں ہشام نے ابو حضرت زبیر سے حدیث سنائی، کہا: حضرت (عبد اللہ بن) حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سلام پھیر کر ہر نماز کے بعد یہ کلمات کہتے تھے: ''ایک اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے اور وہی شکر و ستائش کا حقدار ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ گناہوں سے بچنے کی توفیق اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی سے (ملتی) ہے، اس کے سوا کوئی الٰہ و معبود نہیں۔ ہم اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں کرتے، ہر طرح کی نعمت اور سارا فضل و کرم اسی کا ہے، خوبصورت تعریف کا سزاوار بھی وہی ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اس کے لیے دین میں اخلاص رکھنے والے ہیں، چاہے کافر اس کو (کتنا ہی) ناپسند کریں۔'' اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد بلند آواز سے لا الہ الا اللہ والے یہ کلمات کہا کرتے تھے۔
