عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ، أَنَّهُ قَالَ رَآنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَى فِي الصَّلاَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي فَقَالَ اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُ . فَقُلْتُ وَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُ قَالَ كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلاَةِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ كُلَّهَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Imam Malik narrated from Muslim ibn Abi Maryam, who narrated from Hadrat 'Ali ibn Hadrat 'Abd al-Rahman al-Mu'awi, who said: Hadrat 'Abdullah ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) saw me playing with pebbles during prayer. When he finished, he forbade me and said: Do as the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to do. I asked: How did the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) do? He said: When he (blessings and peace of Allah be upon him) sat in prayer, he placed his right palm on his right thigh, closed all his fingers, and pointed with the finger next to the thumb, and placed his left palm on his left thigh.
اردو ترجمہ
امام مالک نے مسلم بن ابی مریم سے اور انہوں نے علی بن عبد الرحمٰن معاوی سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: مجھے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے دیکھا کہ میں نماز کے دوران (بے خیالی کے عالم میں نیچے پڑی ہوئی) کنکریوں سے کھیل رہا تھا۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو مجھے منع کیا اور کہا: ویسے کرو جس طرح رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے؟ انہوں نے بتایا: جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز میں بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی اپنی دائیں ران پر رکھتے اور سب انگلیوں کو بند کر لیتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی بائیں ہتھیلی کو اپنی بائیں ران پر رکھتے۔
