عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَزَادَ أَوْ نَقَصَ - قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَالْوَهْمُ مِنِّي - فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ شَىْءٌ فَقَالَ " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ " . ثُمَّ تَحَوَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat ('Ali) ibn Mushir narrated from al-A'mash, who narrated from Ibrahim, who narrated from 'Alqamah, who narrated from Hadrat ' Abdullah (ibn Mas'ud, may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led the prayer and made some addition in it. Ibrahim said: The doubt here is from me, not from 'Alqamah. It was submitted to him: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), has there been an addition in the prayer? He said: 'I am only a human being like you — I forget just as you forget. So when any one of you forgets, he should perform two prostrations while sitting.' Then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) turned (towards the qibla) and performed two prostrations.
اردو ترجمہ
(علی) بن مسہر نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے علقمہ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی اور اس میں کچھ اضافہ کر دیا۔ ابراہیم نے کہا کہ یہاں وہم مجھے ہوا ہے، علقمہ کو نہیں۔ عرض کی گئی: اللہ کے رسول! کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ''میں تمہاری طرح انسان ہی ہوں، میں بھی بھولتا ہوں جیسے تم بھولتے ہو، اس لیے جب تم میں سے کوئی بھول جائے تو وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔'' پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے رخ (قبلہ کی طرف) پھیرا اور دو سجدے کیے۔
