عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، وَابْنِ، عَجْلاَنَ سَمِعَا عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَؤُمُّ النَّاسَ وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ وَهْىَ ابْنَةُ زَيْنَبَ بِنْتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَاتِقِهِ فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا رَفَعَ مِنَ السُّجُودِ أَعَادَهَا .
انگریزی ترجمہ
Hadrat ' Uthman ibn Abi Sulaiman and Ibn 'Ajlan both heard 'Amir ibn 'Abdullah ibn al-Zubair narrating from 'Amr ibn Sulaim al-Zuraqi, who narrated from Hadrat Abu Qatadah al-Ansari (may Allah be well pleased with him), who said: I saw the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) leading the people in prayer while Hadrat Umamah (may Allah be well pleased with her), the daughter of Hadrat Abu al-'As (may Allah be well pleased with him) and Hadrat Zainab (may Allah be well pleased with her), the daughter of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), was on his shoulder. When he bowed, he put her down, and when he rose from prostration, he lifted her again.
اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی سلیمان اور ابن عجلان دونوں نے عامر بن عبد اللہ بن حضرت زبیر کو عمرو بن سلیم زرقی سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، آپ لوگوں کی امامت کر رہے تھے اور حضرت ابو العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی حضرت امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بیٹی تھیں، آپ کے کندھے پر تھیں۔ جب آپ رکوع میں جاتے تو انہیں کندھے سے اتار دیتے اور جب سجدے سے اٹھتے تو پھر سے انہیں اٹھا لیتے۔
