عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَابْنُ، نُمَيْرٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي الصَّلاَةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِي سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فِي الصَّلاَةِ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا . فَقَالَ " إِنَّ فِي الصَّلاَةِ شُغُلاً " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Fudail narrated to us: al-A'mash narrated to us from Ibrahim, who narrated from 'Alqamah, who narrated from Hadrat 'Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him), who said: We used to greet the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) while he was engaged in prayer, and he would respond to our greeting. But when we returned from the Negus (Abyssinia), we greeted him during prayer and he did not respond to us. We submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! We used to greet you during prayer and you would respond to us. He said: 'Prayer demands whole attention.'
اردو ترجمہ
ابن فضیل نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں اعمش نے ابراہیم سے حدیث سنائی، انہوں نے علقمہ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو، جب آپ نماز میں ہوتے تھے، سلام کہا کرتے تھے اور آپ ہمارے سلام کا جواب دیتے تھے۔ جب ہم نجاشی کے ہاں سے واپس آئے، ہم نے آپ کو نماز میں سلام کہا تو آپ نے ہمیں جواب نہ دیا۔ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم نماز میں آپ کو سلام کہا کرتے تھے اور آپ ہمیں جواب دیا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ''نماز میں اپنی مشغولیت ہوتی ہے۔''
