عربی (اصل)
عَن عبد الله الصنَابحِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ وَمَعَهَا قَرْنُ الشَّيْطَانِ فَإِذَا ارْتَفَعَتْ فَارَقَهَا ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ قَارَنَهَا فَإِذا زَالَت فَارقهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوبِ قَارَنَهَا فَإِذَا غَرَبَتْ فَارَقَهَا» . وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ. رَوَاهُ مَالِكٌ وَأحمد وَالنَّسَائِيّ
انگریزی ترجمہ
‘Abdallah as-Sunabihi reported God’s Messenger as saying, “The sun rises accompanied by the horn of the devil, but when it is fully risen it leaves it; then when it is at the meridian it joins it, but when it passes the meridian it leaves it; then when it comes near to setting it joins it, but when it sets it leaves it.” God’s Messenger prohibited prayer at those hours. Malik, Ahmad and Nasa’i transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ صنابحی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورج شیطان کے سینگ کے ساتھ طلوع ہوتا ہے، جب بلند ہو جاتا ہے تو شیطان اسے چھوڑ دیتا ہے، جب دوپہر کو عین سر پر ہوتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ ہوتا ہے، جب ڈھل جاتا ہے تو شیطان اسے چھوڑ دیتا ہے، جب غروب کے قریب ہوتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ ہوتا ہے، اور جب غروب ہو جاتا ہے تو شیطان اسے چھوڑ دیتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان اوقات میں نماز سے منع فرمایا۔ (نسائی، مالک)
