عربی (اصل)
وَعَن ابْن عَبَّاس قَالَ: (سَجْدَةُ (ص) لَيْسَ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ وَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يسْجد فِيهَا وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ مُجَاهِدٌ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَأَسْجُدُ فِي (ص) فَقَرَأَ: (وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسليمَان) حَتَّى أَتَى (فبهداهم اقتده) فَقَالَ: نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ أَمر أَن يَقْتَدِي بهم. رَوَاهُ البُخَارِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Abbas said:A prostration when reciting Sad (Al-Qur’an; 38) is not one of those which are divinely commanded, but I have seen the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) prostrate himself when it was recited. In a version Mujahid said that he asked Ibn ‘Abbas whether he should prostrate himself when reciting Sad, whereupon he recited, “And among his progeny David (upon him be peace) and Solomon (upon him be peace) . . . so copy the guidance they received,” (Al-Qur’an; 6:84-90) and said, “Your prophet was one of those who were commanded to copy them.” Bukhari transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ سورۂ صٓ کا سجدہ واجب سجدوں میں سے نہیں لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا۔ ایک اور روایت میں مجاہد نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے عرض کیا: کیا میں سورۂ صٓ میں سجدہ کروں؟ انہوں نے فرمایا: کیا تم نے نہیں پڑھا: اور ان کی اولاد میں سے بھی اور ان کے بھائیوں میں سے بھی، ہم نے ان کو چن لیا اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی۔ پھر فرمایا: تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں اقتدا کا حکم دیا گیا ہے۔ (بخاری)
