عربی (اصل)
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ سَوَّلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ أَو تجمع عِبَادك» . رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Al-Bara’ said:When we prayed behind God’s Messenger we liked to be on his right side so that he would turn his face towards us. He said that he had heard him say, ‘My Lord, guard me from Thy punishment on the day Thou raisest (or, gatherest) Thy servants.” Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو آپ کی دائیں جانب کھڑا ہونا پسند کرتے تاکہ آپ سلام پھیرتے وقت ہماری طرف رخ فرمائیں۔ حضرت براء فرماتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: 'رب قنی عذابک یوم تبعث (یا تجمع) عبادک' (اے میرے رب! جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا (یا جمع کرے گا) اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچا)۔ (مسلم)
