عربی (اصل)
وَعَن عَليّ قَالَ: قيل لرَسُول اللَّهِ: مَنْ نُؤَمِّرُ بَعْدَكَ؟ قَالَ: «إِنْ تُؤَمِّرُوا أَبَا بَكْرٍ تَجِدُوهُ أَمِينًا زَاهِدًا فِي الدُّنْيَا رَاغِبًا فِي الْآخِرَةِ وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عُمَرَ تَجِدُوهُ قَوِيًّا أَمِينًا لَا يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عَلِيًّا-وَلَا أَرَاكُمْ فَاعِلِينَ-تَجِدُوهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا يَأْخُذُ بِكُمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ». رَوَاهُ أَحْمد
انگریزی ترجمہ
'Ali (may Allah be pleased with him) reported: It was said to the Messenger of Allah: "Whom should we appoint as leader after you?" He said: "If you appoint Abu Bakr, you will find him trustworthy, abstinent from the world, and desirous of the Hereafter. If you appoint 'Umar, you will find him strong and trustworthy, not fearing the blame of any blamer in the matter of Allah. If you appoint 'Ali - though I do not think you will - you will find him a guide who is rightly guided, taking you upon the straight path." Reported by Ahmad.
اردو ترجمہ
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! ہم آپ کے بعد کسے خلیفہ مقرر فرمائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اگر تم ابوبکر کو امیر بنا لو تو تم انہیں امین، دنیا سے بے رغبتی رکھنے والا اور آخرت سے رغبت رکھنے والا پاؤ گے۔ اور اگر تم عمر کو امیر مقرر کرو گے تو تم انہیں قوی امین پاؤ گے، وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔ اور اگر تم علی کو امیر بناؤ گے، حالانکہ میں نہیں سمجھتا کہ تم انہیں بناؤ گے، تو تم انہیں ہادی اور ہدایت یافتہ پاؤ گے، وہ تمہیں صراط مستقیم پر چلائیں گے۔“اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6133]
