عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ وَيُقِلُّ اللَّغْوَ وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ وَيُقْصِرُ الْخُطْبَةَ وَلَا يَأْنَفُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الْأَرْمَلَةِ والمسكين فَيَقْضِي الْحَاجة. رَوَاهُ النَّسَائِيّ والدارمي
انگریزی ترجمہ
'Abdullah ibn Abi Awfa (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (peace be upon him) used to remember Allah abundantly, engage in little idle talk, prolong the prayer, shorten the sermon, and he did not disdain to walk with a widow or a poor person to fulfill their needs. Narrated by al-Nasa'i and al-Darimi.
اردو ترجمہ
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذکر کثرت سے کیا کرتے تھے، بے مقصد بات بہت ہی کم کیا کرتے تھے، نماز (خاص طور پر جمعہ کی نماز) لمبی پڑھا کرتے تھے۔ خطبہ مختصر دیا کرتے تھے، آپ بیواؤں اور مساکین کے ساتھ چلنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے تھے اور آپ ان کے کام کرتے اور ان کی ضرورتیں پوری کرتے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ النسائی و الدارمی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5833]
