عربی (اصل)
وَعَن صُهَيْب عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: تُرِيدُونَ شَيْئًا أَزِيدُكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: أَلَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنَا؟ أَلَمْ تُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: «فَيُرْفَعُ الْحِجَابُ فَيَنْظُرُونَ إِلَى وَجْهِ اللَّهِ فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَى رَبِّهِمْ»ثُمَّ تَلَا(لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَة)رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Suhayb reported from the Prophet (peace be upon him) who said: "When the people of Paradise enter Paradise, Allah, Blessed and Most High, will say: 'Do you want anything more that I may give you?' They will say: 'Have You not brightened our faces? Have You not admitted us into Paradise and saved us from the Fire?' Then He will lift the veil, and they will not have been given anything more beloved to them than gazing at their Lord, Mighty and Majestic." Then he recited: "For those who have done good is the best reward and extra" (10:26). Narrated by Muslim.
اردو ترجمہ
صہیب رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے تو میں تمہیں مزید عطا فرماؤں؟ وہ عرض کریں گے: کیا تو نے ہمارے چہرے سفید نہیں بنا دیے؟ کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں فرما دیا اور تو نے ہمیں جہنم کی آگ سے نہیں بچا لیا؟“فرمایا:”حجاب اٹھا لیا جائے گا تو وہ اللہ کے چہرے کا دیدار کریں گے، انہیں جو کچھ عطا کیا گیا ان میں سے اپنے رب کا دیدار نہیں سب سے زیادہ محبوب ہو گا۔“پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:”ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اچھے اعمال کیے، اچھا ثواب (جنت) ہے اور زیادہ (اللہ تعالیٰ کا دیدار) ہے۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5656]
