عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: يَا آدَمُ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ. قَالَ: أَخْرِجْ بَعْثَ النَّارِ. قَالَ: وَمَا بَعْثُ النَّارِ؟ قَالَ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ فَعِنْدَهُ يَشِيبُ الصَّغِيرُ(وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شديدٌ)قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَيُّنَا ذَلِكَ الْوَاحِدُ؟ قَالَ: «أَبْشِرُوا فَإِنَّ مِنْكُمْ رَجُلًا وَمِنْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ أَلْفٌ»ثُمَّ قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَرْجُو أَنْ تَكُونُوا رُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ»فَكَبَّرْنَا. فَقَالَ: «أَرْجُو أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ»فَكَبَّرْنَا فَقَالَ: «أَرْجُو أَنْ تَكُونُوا نِصْفَ أَهْلِ الْجَنَّةِ»فَكَبَّرْنَا قَالَ: «مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّعْرَةِ السَّوْدَاءِ فِي جِلْدِ ثَوْرٍ أَبْيَضَ أَوْ كشعرة بَيْضَاءَ فِي جِلْدِ ثَوْرٍ أَسْوَدَ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id al-Khudri reported from the Prophet (peace be upon him) who said: "Allah Most High will say: 'O Adam!' He will reply: 'Here I am at Your service, and all good is in Your Hands.' He will say: 'Bring out the group destined for the Fire.' He will ask: 'What is the group destined for the Fire?' He will say: 'Nine hundred and ninety-nine out of every thousand.' At that time, children will turn grey, 'and every pregnant female will abort her burden, and you will see the people drunk, yet they are not drunk; but the punishment of Allah is severe' (22:2). They said: 'O Messenger of Allah, which of us will be that one (saved)?' He said: 'Rejoice! For from you will be one person, and from Ya'juj and Ma'juj (Gog and Magog) will be a thousand.' Then he said: 'By Him in Whose Hand is my soul, I hope that you will be one quarter of the people of Paradise.' We said 'Allahu Akbar.' He said: 'I hope that you will be one third of the people of Paradise.' We said 'Allahu Akbar.' He said: 'I hope that you will be half the people of Paradise.' We said 'Allahu Akbar.' He said: 'You among the people are but like a black hair on the hide of a white bull, or like a white hair on the hide of a black bull.'" Agreed upon.
اردو ترجمہ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! وہ عرض کریں گے: حاضر ہوں، تیار ہوں، اور ساری خیر تیرے ہاتھوں میں ہے۔ وہ فرمائے گا: جہنم جانے والوں کو نکال دو، وہ عرض کریں گے، جہنم جانے والے کتنے ہیں؟ وہ فرمائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے، اس وقت بچے بوڑھے ہو جائیں گے، ہر حمل والی اپنا حمل گرا دے گی، اور تم لوگوں کو مدہوشی کے عالم میں دیکھو گے، حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے، بلکہ اللہ کا عذاب شدید ہو گا۔“صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم میں سے وہ ایک کون ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تمہیں بشارت ہو، کیونکہ وہ ایک آدمی تم میں سے ہو گا جبکہ یاجوج ماجوج ہزار ہوں گے۔“پھر فرمایا:”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے امید ہے کہ ایک چوتھائی جنتی تم ہو گے۔“ہم نے (خوش ہو کر) نعرہ تکبیر بلند کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”میں امید کرتا ہوں کہ تم جنت میں ایک تہائی ہو گے۔“ہم نے پھر نعرہ تکبیر بلند کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”میں امید کرتا ہوں کہ نصف جنتی تم ہو گے۔“ہم نے اللہ اکبر کہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم تمام لوگوں میں اتنے ہو گے جتنے سفید بیل کی جلد پر ایک سیاہ بال، یا کسی سیاہ بیل کی جلد پر ایک سفید بال ہوتا ہے۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5541]
