عربی (اصل)
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيِّ فِي «صَحِيحِهِ»فَقَالَ: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قَالَ: «اللَّهُ»فَسَقَطَ السيفُ من يَده فَأخذ السَّيْفَ فَقَالَ: «مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟»فَقَالَ: كُنْ خَيْرَ آخِذٍ. فَقَالَ: «تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ». قَالَ: لَا وَلَكِنِّي أُعَاهِدُكَ عَلَى أَنْ لَا أُقَاتِلَكَ وَلَا أَكُونَ مَعَ قَوْمٍ يُقَاتِلُونَكَ فَخَلَّى سَبِيلَهُ فَأَتَى أَصْحَابَهُ فَقَالَ: جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ خَيْرِ النَّاسِ. هَكَذَا فِي «كتاب الْحميدِي»و «الرياض»
انگریزی ترجمہ
And in the narration of Abu Bakr al-Isma'ili in his Sahih: He (the Bedouin) said: "Who will protect you from me?" He (the Prophet) said: "Allah." The sword fell from his hand. The Prophet took the sword and said: "Who will protect you from me?" He said: "Be the best taker (i.e., forgive me)." He said: "Do you testify that there is no god but Allah and that I am the Messenger of Allah?" He said: "No, but I pledge to you that I will not fight you, nor will I be with any people who fight you." So he let him go. He went to his companions and said: "I have come to you from the best of people." This is found in al-Humaydi's book and in al-Riyad.
اردو ترجمہ
اور ابوبکر اسماعیلی نے اپنی صحیح میں یوں روایت کی ہے، اس نے کہا: تجھے مجھ سے کون بچائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ! تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلوار پکڑ کر فرمایا:”تجھے مجھ سے کون بچائے گا؟“اس نے عرض کیا: آپ بہتر پکڑنے والے ہیں (یعنی معاف کر دیں)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“اس نے کہا: نہیں، لیکن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ عہد کرتا ہوں کہ میں آپ سے نہ تو قتال کروں گا اور نہ آپ سے قتال کرنے والوں کا ساتھ دوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا راستہ چھوڑ دیا (اسے جانے دیا)، وہ (اعرابی) اپنے ساتھیوں کے پاس آیا اور کہا: میں بہترین شخص کے پاس سے تمہارے پاس آیا ہوں۔ کتاب الحمیدی اور ریاض الصالحین میں اسی طرح ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ النووی فی ریاض الصالحین و البیھقی فی دلائل النبوۃ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5305]
