عربی (اصل)
عَن عمر بن الْخطاب قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَوْ أَنَّكُمْ تَتَوَكَّلُونَ عَلَى اللَّهِ حَقَّ تَوَكُّلِهِ لَرَزَقَكُمْ كَمَا يَرْزُقُ الطَّيْرَ تَغْدُو خِمَاصًا وَتَرُوحُ بِطَانًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ
انگریزی ترجمہ
Umar ibn al-Khattab reported: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "If you were to trust in Allah as He should truly be trusted, He would provide for you as He provides for the birds: they go out early in the morning hungry and return in the evening full." Narrated by al-Tirmidhi and Ibn Majah.
اردو ترجمہ
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:”اگر تم اللہ پر اس طرح توکل کرو جس طرح اس پر توکل کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں اس طرح رزق فراہم کرے جس طرح وہ پرندوں کو رزق فراہم کرتا ہے، وہ صبح کے وقت بھوکے نکلتے ہیں اور شام کے وقت شکم سیر ہو کر واپس آتے ہیں۔“حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5299]
