عربی (اصل)
وعنِ عمرَان بن حُصَيْن أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَرَدَّ عَلَيْهِ ثُمَّ جَلَسَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «عشر». ثمَّ جَاءَ لآخر فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَقَالَ: «ثَلَاثُونَ». رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Imran ibn Husain reported that a man came to the Prophet, peace be upon him, and said: "Peace be upon you (As-salamu alaikum)." The Prophet returned his greeting, and when he sat down, the Prophet said: "Ten (good deeds)." Then another man came and said: "Peace be upon you and the mercy of Allah (As-salamu alaikum wa rahmatullah)." The Prophet returned his greeting, and when he sat down, he said: "Twenty." Then another came and said: "Peace be upon you, the mercy of Allah, and His blessings (As-salamu alaikum wa rahmatullahi wa barakatuh)." The Prophet returned his greeting and said: "Thirty."
اردو ترجمہ
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”(اس کے لیے) دس (نیکیاں) ہیں۔“پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم و رحمۃ اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جواب دیا، جب وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”(اس کے لیے) بیس (نیکیاں) ہیں۔“پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جواب دیا، جب وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”(اس کے لیے) تیس (نیکیاں) ہیں۔“اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4644]
