عربی (اصل)
عَن أبي رزين العقيليِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يُحَدِّثْ بِهَا فَإِذَا حَدَّثَ بِهَا وَقَعَتْ». وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «لَا تُحَدِّثْ إِلَّا حَبِيبًا أَوْ لَبِيبًا». رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: «الرُّؤْيَا عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ تُعْبَرْ فَإِذَا عُبِرَتْ وَقَعَتْ». وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «وَلَا تَقُصَّهَا إِلَّا عَلَى وَادٍّ أَوْ ذِي رأيٍ»
انگریزی ترجمہ
Abu Razin al-'Uqayli narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "A believer's dream is one forty-sixth part of prophethood. It rests on the leg of a bird as long as it is not spoken of, but when it is spoken of, it falls." And I think he said: "Do not tell it except to a beloved one or a wise person." Narrated by al-Tirmidhi. In the narration of Abu Dawud, he said: "A dream rests on the leg of a bird as long as it is not interpreted, but when it is interpreted, it comes true." And I think he said: "Do not relate it except to a close friend or a person of sound opinion."
اردو ترجمہ
ابو رزین عقیلی بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے، جب تک وہ اس کو بیان نہیں کرتا تو وہ پرندے کے پاؤں پر ہے، لیکن جب وہ اسے بیان کر دیتا ہے تو وہ واقع ہو جاتا ہے۔“اور میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اسے کسی عزیز دوست یا عقل مند شخص کے سوا کسی اور سے بیان نہ کرو۔“ترمذی۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: فرمایا:”جب تک خواب کی تعبیر نہ کی جائے تو وہ پرندے کے پاؤں پر ہوتا ہے، لیکن جب اس کی تعبیر بیان کی جاتی ہے تو وہ واقع ہو جاتا ہے۔“اور میرا خیال ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اسے کسی عزیز دوست یا عقل مند شخص کے سوا کسی اور سے بیان نہ کر۔“اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرؤيا/حدیث: 4622]
