عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمُخَنَّثٍ قَدْ خَضَبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَالُ هَذَا؟»قَالُوا: يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ فَأَمَرَ بِهِ فَنُفِيَ إِلَى النَّقِيعِ. فَقيل: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ: «إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah narrated: A mukhannath (effeminate man) who had dyed his hands and feet with henna was brought to the Messenger of Allah (peace be upon him). The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "What is the matter with this one?" They said: "He imitates women." So he ordered that he be banished to al-Naqi'. It was said: "O Messenger of Allah, shall we not kill him?" He said: "I have been forbidden from killing those who pray." Narrated by Abu Dawud.
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک مخنث (ہجڑا) لایا گیا جس نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگا رکھی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اس کا کیا معاملہ ہے؟“انہوں نے عرض کیا، وہ عورتوں سے مشابہت کرتا ہے، آپ نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے نقیع کی طرف جلا وطن کر دیا گیا، آپ سے عرض کیا گیا، اللہ کے رسول! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔“اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4481]
