عربی (اصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَن وَرَقَةَ. فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ: إِنَّهُ كَانَ قَدْ صَدَّقَكَ وَلَكِنْ مَاتَ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُرِيتُهُ فِي الْمَنَامِ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ وَلَوْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَكَانَ عَلَيْهِ لِبَاسٌ غَيْرُ ذَلِك» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
انگریزی ترجمہ
A‘isha told that God’s messenger was questioned about Waraqa and Hadrat Khadija said to him, “He believed on you, but died before you appeared as a prophet.” God’s messenger then said:“I was shown him in a dream wearing white clothes, and if he had been one of the inhabitants of hell he would have been wearing different clothing.” Ahmad and Tirmidhi transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ورقہ (بن نوفل) کے بارے میں پوچھا گیا۔ حضرت اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا: انہوں نے آپ کی تصدیق کی تھی لیکن آپ کے ظاہر ہونے سے پہلے وفات پا گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے انہیں خواب میں دیکھا اور ان پر سفید کپڑے تھے۔ اگر وہ جہنم والوں میں سے ہوتے تو ان پر اس کے سوا اور لباس ہوتا۔ احمد اور ترمذی نے روایت کیا۔
