عربی (اصل)
وَعَن الوليدِ بن عقبةَ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ جَعَلَ أَهْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَهُ بصبيانهم فيدعو لَهُم بِالْبركَةِ وَيمْسَح رؤوسهم فَجِيءَ بِي إِلَيْهِ وَأَنَا مُخَلَّقٌ فَلَمْ يَمَسَّنِي من أجل الخَلوق. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Al-Walid b. ‘Uqba said :When God’s messenger conquered Mecca the people of Mecca began to bring their boys and he would invoke a blessing on them and rub their heads. I was brought, but as I had been perfumed with a mixture of saffron he did not touch me because of the perfume. Abu Dawud transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ولید بن عقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ فتح فرمایا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لانے لگے۔ آپ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے۔ مجھے بھی آپ کے پاس لایا گیا لیکن مجھ پر خلوق (زعفران والی خوشبو) لگی ہوئی تھی تو آپ نے خلوق کی وجہ سے مجھے نہ چھوا۔ حضرت ابوداؤد نے روایت کیا۔
