عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخُبْزٍ وَلَحْمٍ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَكَلَ وَأَكَلْنَا مَعَهُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَلَمْ نَزِدْ عَلَى أَنْ مَسَحْنَا أَيْدِيَنَا بِالْحَصْبَاءِ. رَوَاهُ ابْن مَاجَه
انگریزی ترجمہ
‘Abdallah b. al-Harith b. Jaz’ said:God’s messenger was brought some bread and meat when he was in the mosque, and he ate and we ate along with him. He then stood up and prayed and we prayed along with him, doing no more than wiping our hands with pebbles. Ibn Majah transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے کہ آپ کے پاس روٹی اور گوشت لایا گیا۔ آپ نے تناول فرمایا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ کھایا۔ پھر آپ نے نماز پڑھی اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ پڑھی اور ہم نے بس اتنا کیا کہ اپنے ہاتھ کنکریوں سے صاف کر لیے۔ (ابن ماجہ)
