عربی (اصل)
عَن صخْرِ بن وَداعةَ الغامِديِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» وَكَانَ إِذا بعثَ سريَّةً أوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ وَكَانَ صَخْرٌ تَاجِرًا فَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ أَوَّلَ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مالُه. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي
انگریزی ترجمہ
Sakhr b. Wada'a al-Ghamidi reported God’s Messenger as saying, "O God, bless my people in their early morning.” When he sent out a detachment or an army he sent them at the beginning of the day. Sakhr was a merchant, and he would send off his merchandise at the beginning of the day; and he became rich and had much wealth. Tirmidhi, Abu Dawud and Darimi transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت صخر بن وداعہ غامدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! میری امت کے لیے اس کی صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔ اور آپ جب کوئی سریہ یا لشکر بھیجتے تو دن کے شروع میں بھیجتے۔ حضرت صخر تاجر تھے اور اپنا تجارتی مال دن کے شروع میں بھیجتے تھے چنانچہ وہ مالدار ہو گئے اور ان کا مال بہت بڑھ گیا۔ (ترمذی، حضرت ابوداؤد و دارمی)
