عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْمُقْسِطِينَ عِنْدَ اللَّهِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ عَنْ يَمِينِ الرَّحْمَنِ وَكِلْتَا يَدَيْهِ يمينٌ الذينَ يعدِلُونَ فِي حُكمِهم وأهليهم وَمَا ولُوا» . رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
‘Abdallah b. ‘Amr b. al-‘As reported God’s Messenger as saying, “Those who act justly will be with God on pulpits of light* at the right hand of the Compassionate One, and both His hands are right. They are those who are just in their jurisdiction, towards their people and what is under their charge.” Muslim transmitted it. *This phrase is explained either in a literal sense, or as indicating their high station.
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک انصاف کرنے والے اللہ تعالیٰ کے نزدیک نور کے منبروں پر ہوں گے، رحمن کے دائیں طرف اور اس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ وہ لوگ جو اپنے فیصلوں، اپنے گھر والوں اور جو انہیں سونپا گیا ہے ان میں عدل کرتے ہیں۔ (مسلم)
